حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 366 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 366

  : یعنی اے نبی تیرے دشمن بھی غرق ہوں گے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹صفحہ۴۵۹) : نبی کریمؐ کو مخاطب فرمایا ہے کہ یہ آئندہ کا واقعہ ہم بیان کر رہے ہیں قصّہ نہیں۔فرماتا ہے کہ تم خدا سے دعائیں کرو اور وہ ادب سے ہوں اور حضرت نوحؑ کی طرح استقلال سے اپنی تعلیم پھیلاؤ۔وہ تعلیم جسے تو اور تیری قوم اس سے پہلے ہرگز نہ جانتی تھی۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ  انجامِ کار متّقی فتح پائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۵۱۔  : یہ اصل الاصول ہے۔ضروری ہے۔پہلے جو کام کرو۔خدا کے حکم کے ماتحت کرو۔رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی سنّت کے مطابق ہو۔پھر تمہاری نفسانی غرض اس میں شامل نہ ہو۔:  کا یہی مطلب تھا۔اسے تاکید کیلئے فرماتا ہے کہ کوئی سوائے اﷲ کے تمہاری نیّتِ قول و فعل میں محبوب اور مقصود نہ ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۵۵،۵۶۔