حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 346 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 346

: موسٰیؑ کی طاقت تو یہ تھی کہ ایک آدمی مر گیا تو وہاں سے بھاگ نکلے۔تلاشی ہونے لگی تو صندوق میں ڈالے گئے۔آخر اس موسٰیؑ نے فرعون پر فتح پائی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹) ۸۴۔  بنی اسرائیل ایک روایت کے مطابق ۲۵۰ سال اور بروایتے چار سو سال فرعون کے ظلم میں گرفتار رہے۔: ایسے چکر میں نہ ڈالیں کہ ہماری کمزوریاں ظاہر ہو جاویں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹) ۸۶۔  : مومن تمام مشکلات کا مقابلہ دُعا سے کرتا ہے اور اسی سے کامیاب ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹) ۸۸۔  : مختلف علاقوں سے اکٹھے ہو کر سب مصر میں اپنا گھر بنا لو۔: بچپن میں ایک عیسائی نے مجھ پر اعتراض کیا کہ اس کے معنی ہیں اپنے گھروں کو قبلہ رُخ بناؤ۔اب تم بتاؤ کہ موسٰیؑ کو تمہارے قبلہ کی کیا ضرورت تھی۔دوم یہ ثابت کرو کہ ان کا بھی کوئی قبلہ تھا۔