حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 336 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 336

: باوجود ان حججِ باہرہ کے پھر بھی جھٹلائیں تو اور ثبوت لو۔وہ یہ کہ تم بھی اپنا کام کر رہے ہو اور مَیں بھی۔دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس کا حامی ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی قوی شہادت کے علاوہ فعلی شہادت کس کے حق میں ہوتی ہے۔میں نے اپنے نزدیک ایک معیار رکھا ہے جو اس آیت سے نکلتا ہے۔بہت ہی مُخَلَّی الطبع ہو کر خیرات و صدقہ و استغفار کر کے بالاستقلال دعا مانگے تو کبھی دھوکے میں نہیں رہتا۔میں نے بارہا اس اصل سے مدد لی ہے۔یعنی ان شرائط سے دعا کرتا ہوں۔دینیات کے محکمہ کا آفیسر جبرئیل ہے۔دنیا کے محکمہ کا آفیسر میکائل ہے۔اور اموات کے محکمہ کا آفیسر عزارائیل ہے اور جہات کے محکمہ کا آفیسر اسرافیل ہے۔جو کام ہوتے ہیں وہ انہی کی معرفت ہوتے ہیں۔اسی لئے ان چاروں کے نام اندر لے لیتا ہوں اور یوں کہتا ہوں۔ربّ۔دومؔ لاَحَول کی کثرت۔سومؔ۔الحمد۔چہارمؔ خیرات دیتا ہوں۔پنجم ؔ عاجزی سے نماز کے اندر دعا مانگتا ہوں۔ایک وعدہ ہوتا ہے اور ایک وعید۔دونوں میں فرق ہے اگر کسی سے کہیں۔تم ہمارا یہ کام کر دو تو ہم تمہیں دس روپے انعام دیں گے اور اگر کہیں کہ یہ کام نہ کرو گے تو سزا پاؤ گے۔وعدہ ہوتا ہے کسی کو انعام دینے کیلئے۔اور جونارضامندی کے ظاہر کرنے کیلئے بات کی جاوے یا سلوک کیا جاوے۔اسے وعید بولتے ہیں۔اس وعدہ وعید کے متعلق یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عربی زبان میں یہ مشہور ہے۔اِنِّیْ اِذَا ون عندْتُّہٗ أَوْ اَوْعَدْتُہ مُنْجِذُ وَعَدِیْ وَمُخْلِفُ ابیْعَادِیْ۔جس سے معلوم ہوا کہ وعیدہ کے خلاف کرنے کا نام جرم نہیں۔پس اگر کسی کو ہم وعیدہ کریں اور پھر اسے سزا نہ دیں تو کوئی یہ نہ کہے گا کہ تم جھوٹے ہو۔اسی بناء پر وعید سے درگزر کرنے کا نام کرم اور رحم ہے۔وعید کی پیشگوئیاں ٹل جاتی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۴۷۔