حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 333 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 333

۳۲۔   : یہمَوْلٰھُمُ الْحَقّ کا ثبوت دیتا ہے۔چنانچہ اپنے احسان بیان فرمائے رزق موجبِ زندگی ہے اور سمع و بصر لُطفِ زندگی۔: انڈوں سے چوزے اور مرغی سے انڈے۔گندوں سے نیک اور نیکوں سے گندے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۳۴۔  : کیونکہ مسلمان کے معنے ہیں جو نیک نمونہ ہو۔جو اﷲ کا فرماں بردار ہو جس کا مسلک صلح و آشتی ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۳۶۔   : اس کے آگے قِف ہے۔اس بات کا اشارہ ہے کہ خوب سوچو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء)