حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 330
۲۳۔ : بجائے بَکُمْ۔اس لئے کہ یہ لوگ خدا سے دُوری میں پڑے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۸) ۲۴۔ : نادان انسان جب مشکل سے نجات پاتا ہے تو اپنی تدبیروں پر اکڑ بازی کرتا ہے۔ایک دفعہ میری ایک بہن کا بچہ پیچش سے بیمار رہ کر مر گیا۔میں جو گھر آیا تو اس نے مجھے کہا۔بھائی اگر تم ہوتے تو لڑکا بچ رہتا۔مَیں نے کہا۔اب ایک لڑکا ہو گا اور وہ میرے سامنے پیچش سے مرے گا تا ظاہر ہو کہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے سامنے ہماری تدبیریں ہیچ ہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ایسے کلمات الہٰی عظمت کے خلاف ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۲۵۔ : جوانی کے دن خصوصیت سے قابلِ توجہ ہیں۔انکی مثال دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء)