حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 328 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 328

۱۸،۱۹۔    : یہ اپنے صدق کی دلیل دی ہے کہ میں مظفر و منصور ہوں گا اور یہ دشمن شکست یاب۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) …: اور اﷲ کو چھوڑ کر ایسوں کو پوجتے ہیں۔جو ان کو ضرر وَ نفع دے نہیں سکتے۔اور کہتے ہیں۔یہ اﷲ کے پاس ہمارے شفیع ہوں گے۔تو کہہ کیا تم اﷲ کو وہ کچھ بتاتے ہو جو وہ آسمان و زمین میں نہیں جانتا۔وہ تمہارے شرکوں سے بلند و برتر ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ جلد اوّل حاشیہ صفحہ ۱۴۲) ۲۰۔ : اس آیت میں اس امر کا بیان ہے کہ انبیاء و مجدّدین کس وقت میں مبعوث ہوتے ہیں۔سو فرماتا ہے کہ لوگ ایک رنگ میں رنگین ہو جاتے ہیں۔یعنی غیرتِ دینی اُٹھ جاتی ہے۔کوئی نماز پڑھے تو پڑھے۔شراب پیئے تو پیئے یعنی جب عیسیٰ بَدِین خود موسٰی بَدِین خود اور یہ کہ اپنی اپنی قبر میں پڑتا ہے۔کے فقرے بولے جاتے ہیں۔ایسے وقت میں۔: اختلاف اس وقت پڑتا ہے کہ جب مامور اآجاوے۔چنانچہ دوسرے مقام پر فرمایا:۔