حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 31
دوزخیوں سے ہوں گے۔پس مِنْکُمْ سے مُراد نوعِ انسانی ہے۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۸) ۶۱۔ : چاہتا ہے شیطان کہ اُنکو بہکائے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۵۹) ۶۲۔ :کوئی مسلمان ایسا خیال نہیں کرتا۔کہ ہماری شریعت میں جھُوٹ ہے۔لیکن علمدر آمد اس کے خلاف ہے۔جو کچھ مسلمان کر رہے ہیں۔وہ شریعتِ اسلامی کے خلاف ہے۔لڑکیوں کو ورثہ تک نہیں دیتے۔اپنے مقدّمات کو اﷲ و رسول کے فیصلہ کے مطابق کر ا کے خوش نہیں ہوتے شیعہ سے ہم نے بارہا کہا ہے۔آؤ۔قرآن شریف سے فیصلہ کریں مگر وہ نہیں مانتے۔: ایک کہانی مشہور ہے۔کسی یہودی کا کسی منافق سے جھگڑا ہوا۔وہ دونوں بارگاہِ نبویؐ میں گئے۔نبی کریمؐ نے یہودی کو ڈگری دی۔جو منافق کے مُضر تھی۔اُس نے کہا۔میں تو حضرت عمرؓ کا فیصلہ مانوں گا۔چنانچہ وہاں گئے۔حضرت عمرؓ نے کہا۔میں تمہاری گردن اُڑاتا ہوں۔کہ تُم نے نبی کے فیصلہ سے نفرت کی۔(ضمیمہ اخبار بدر: قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء)