حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 324
۶۔ : ظاہری انتظام کو دکھا کر باطنی پر استدلال فرمایا۔: کہ ہر چیز کا مبدء و معاد مَیں ہی ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۸،۹۔ : ایک معنی، امید نہیں رکھتے۔دوم معنی، خوف نہیں رکھتے اور یہ معنے چسپاں ہیں۔: ایسوں کا ٹھکانہ ہے آگ۔بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۵۷) ۱۰۔ : علم کے ساتھ عمل ضروری ہے۔گو فلسفہ قدیم کا یہ مسئلہ گمراہ کُن ہے کہ ہم عالم ہو جائیں تو خدا سے تشبُّہ پیدا کریں کہ اسے علم ہے مگر عمل نہیں کرتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء)