حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 30

  : خدا تعالیٰ کی مخلوق کا انتظام ایسے لوگوں کے سپرد کرو۔جو اس کے اہل ہوں۔کمیٹیوں میں ممبروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔حضرت نبی کریمؐ کے رُوبرو دو شخص آئے کہ ہمیں کام سپرد کیجئے۔ہم اسکے اہل ہیں۔فرمایا۔جن کو ہم حکم فرما دیں۔خُدا انکی مدد کرتا ہے۔جو خود کام کو اپنے سر پر لے۔اس کی مدد نہیں ہوتی۔پس تم عہدے اپنے لئے خود نہ مانگو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) اﷲ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو واپس کر دو۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۱۷) ۶۰۔   : کہا مانو اﷲ اور رسول کا اور اپنے حکّام کا۔الہٰی خلفاء کی اطاعت و انقیاد و فرماں برداری، سیاست و تمدّن کا اعلیٰ اور ضروری مسئلہ ہے !بلکہ انکی فرماں برداری خود الہٰی فرماں برداری ہے۔قرآنِ کریم میں ہے۔(النساء:۸۱) اور فرمایا ۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۹۹) ۔جہنم والوں کو فرمایا۔اَلَمْ یَلْتِکُمْ رُسُلٌ مِّنْکُمْ۔کیا رسول