حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 306
۹۹۔ : یہ قرآن کا طرز قابلِ ّور و تقلید ہے۔اگر کسی قوم کی برائی کا ذکر ہوتا ہے تو ان میں سے نیکوں کو الگ کر لیتا ہے اور بدوں کا الگ ذکر کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۰۔ جہاں اﷲ تعالیٰ منافقوں کا ذکر کرتا ہے وہاں مومنین کا الگ ذکر کرتا ہے۔اس میں ایک حکمت تو یہ ہے کہ شیعہ جو مہاجرین و انصار کو منافق یقین کرتے ہیں۔وہ نفع اٹھاویں۔پس اﷲ تعالیٰ پہلے منافقین کفّار کے نشانات بتاتا ہے۔پھر مومنوں کے نشان تا مقابلہ سے معلوم ہو سکے کہ مہاجرین و انصار مومن تھے اور ضرور مومن تھے۔ابھی پیچھے گزرا ہے کہ منافقین کا ایک نشان یہ ہے ھَمُّوْابِمَالَم ْیَنَلُوْا(توبہ:۷۴)