حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 304
۸۷۔ خَوَالِفِ : جمع خَالِفِۃٌ کی ہے۔جو عورتیں پیچھے رہ جاویں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۸۹۔ : دنیا میں مظفر و منصور ہوں گے تو ان خشک پہاڑوں کے نہیں بلکہ جنّات وغیرہ کے۔۹۰۔ بہت سے لوگ بدکاری کا ارتکاب کر لیتے ہیں مگر جب ان کا خمیازہ اٹھاتے ہیں تو پھر عُذر کرنے لگتے ہیں۔جو عُذر بدتر از گناہ کا مصداق ہے۔کیونکہ عُذر ہر جگہ کام دے تو پھر انبیاء و کتب کی آمد بیکار رہ جاوے۔عُذر کرنیوالے تو تقدیر کا بھی عُذر کرتے ہیں جو بالکل فضول ہے حالانکہ قانون کی لا علمی کا دعوٰے بھی مقبول نہیں ہوتا۔لَوْکُنَّانَسْمَعُ اَوْنَعْقِلُ(ملک:۱۱) کہنے والوں کی نہیں سُنی گئی۔اس رکوع میں غزوۂ تبوک سے پیچھے رہنے والوں کو خطاب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍نومبر ۱۹۰۹ء)