حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 296 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 296

خیرات تو فقیروں۔مسکنیوں اور صدقات کے کارکنوں اور ان کافروں کا جن کو اسلام و مسلمانوں سے لگاؤ ہے۔حق ہے۔صدقات کو غلاموں کے آزاد کرنے اور جن پر خاص آفتیں آئی ہیں۔انکی امداد دینے اور خدائی کاموں جہاد وغیرہ اور مسافروں کی مددگاری میں خرچ کرو۔یہ امر اﷲ کی طرف سے نہایت ضروری ہے اور اﷲ تعالیٰ علم والا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۸۳ نیز فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۳۶) ۶۴۔  : منافقوں کی پہچان کیلئے بہت عجیب عجیب باتیں کلامِ الہٰی میں آئی ہیں۔ان میں سے ایک ھَمُّوْا بِمَالَمْ یَنَالُوْا (توبہ:۷۴) بھی ہے۔: بدکار کی بدکاری عام پور سے ظاہر ہو اجاتی ہے کُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُشعروں میں سے ایسے شعر بھی اس مد میں شامل ہیں ؎ دل از محرِ محمد ریش دارم رقابت باخدائے خویس دارم تقدیر بیک ناقہ نشانید دو محمل سلمائے حدوثِ تو ولیلائے قِدم را (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۶۷۔