حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 279
۱۳۔ تم کیوں جنگ نہیں کرتے ان لوگوں سے جنہوں نے توڑ دیا اپنی قسموں کو عہد کرنے کے بعد اور ارادہ کر لیا۔رسول کے نکال دینے کا اور انہی لوگوں نے پہلی دفعہ تم سے جنگ کرنے میں ابتداء کی۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۴۳) ۱۴۔ : وہ ، جو تمہیں مقابلہ سے دُکھ درد پہنچاہے، اس کو دور کر دے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء ) ۱۶۔ : دین میں آدمیوں کی کثرت کی ضرورت نہیں۔بلکہ ایسے لوگوں کی جن میں استقلال۔راستبازی۔عاقبت اندیشی۔ہمّت بلندی ہو۔: دِلی دوستی والا : بدیوں سے رکنے کیلئے اس آیت کا مطالعہ بہت ضروری ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہر وقت ساتھ ہے۔ہمارے ہر کام سے باخبر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء )