حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 271
۶۳۔ : یہ لوگ چندہ دینے سے مضائقہ کریں۔تجھے چھوڑ دیں۔تواﷲ بس ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۶۴۔ یاد رکھو کہ الہٰی فضل کی بہت قسمیں ہیں اکیلے پر وہ فضل نہیں ہوتا اجو کہ دو کے ملنے پر ہوتا ہے اس کی ایک مثال دنیا میں موجود ہے کہ اگر مرد اور عورت الگ الگ ہوں اور وہ اس فضل کو حاصل کرنا چاہیں جو کہ اولاد کے رنگ میں ہوتا ہے تو وہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک دونوں نہ ملیں اور ان تمام آداب کو بجانہ لاویں جو کہ حصولِ اولاد کیلئے ضروری ہیں۔اسی طرح ایک بھاری جماعت پر جو فضلِ الہٰی ہوتا ہے۔وہ چند آدمیوں کی جماعت پر نہیں ہو سکتا۔ایک گھر کی آسودگی اور آرام کی فضل اگر کوئی حاصل کرنا چاہے تو جب ہی ہو گا کہ اُسے ما مائیں۔خدمت گار اور سونے،پینے، کھانے۔نہانے وغیرہ کے الگ الگ کمرہ اور ہر ایک کا الگ الگ اسباب مہیّا ہونے کی مقدرت ہو۔ایسے ہی اگر ترقی کرتے جاؤ تو بادشاہت اور سلطنت کے فضل کا اندازہ کر سکتے ہو اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب تک تم پہنچانے کی کوشسش میں نہ لگا رہے گا تو تم خدا کے اس فضلِ عظیم کو حاصل نہ کر سکو گے۔جو ایک بھاری مجمع پر ہوتا ہے۔