حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 270 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 270

۶۰۔ لوگ اپنے دوستوں حاکموں محسنوں کا لحاظ تو کرتے ہیں مگر اﷲ جل شانہٗ کی عظمت و جبروت کا کچھ لحاظ نہیں کرتے۔ان کی نافرمانی کئے جاتے ہیں۔اﷲ خود فرماتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۶۱۔  : اب بھی مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے مخالف کے مقابل دلائل و براہین کے ہتھیاروں سے مسلّح رہیں۔دشمن کے مقابلہ کے لئے چار چیز وں کی ضرورت ہے۔ا۔دل یقین سے لبریز ہو۔ایمان پکّا ہو۔متزلزل نہ ہو۔۲۔دشمن کے حالات اور اسکی گھاتوں کی خبر ہو۔۳۔دلائل مضبوط۔قولِ موجّہ جانتا ہو۔۴۔اﷲ پر بھروسہ اور اسی سے دعا اور اسی کے لئے مباحثہ ہو۔جس میں یہ باتیں نہ ہوں۔وہ ایسے لوگوں کو مدد دین۔غرض دو قسم کے لوگ ہوئے ایک وہ جو مقابلہ کر سکتے ہیں۔دوم وہ جو مالی مدد دے سکتے ہیں۔ان کو ارشاد فرماتا ہے ۔۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۶۲۔  : اور اگر دشمن صُلح کرنے پر مائل ہوں۔تو تُو بھی صُلح کی طرف جھُک جا۔(نورالدّین ایڈیشن صفحہ۱۹)