حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 268
ایک جنم کے اندھے کی سی ہے کہ اس سے اگر بینائی کی قدر بھی نہیں کیونکہ اس نے اس لذّت کو پایا نہیں۔پس اس وقت کے موجودہ مسلمان بھی اس طاقت کی خوبی کو جو کہ قومی اتحاد اور وحدت سے پیدا ہوتی ہے نہیں پہچانتے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سلطنت انکے ہاتھ سے جا چکی ہے اور اس لئے انہیں اس اس طرف توجہ بھی نہیں کہ دوسرے کو اپنے ماتحت کس طرح کیا کرتے ہیں۔آجکل اگرچہ ریفارمیشن کے مدعی تو سینکڑوں ہیں لیکن وہ کیا ریفارمیشن کریں گے جبکہ خود ہی بُغضوں اور کینوں میں گرفتار ہیں۔دعوٰی تو یہ ہے مگر سمجھ نہیں کہ یہ خدا کے مامور ہی کا کام ہے جو کر سکتا ہے۔(الحکم ۱۷؍جنوری ۱۹۰۵ء صفحہ۱۰) ۴۸۔ ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈ کے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کیلئے نکلے۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۱۹) ۴۹۔