حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 25
جس میں کوئی اختلاف نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۴۶۔ :عجیب عجیب قسم کے لوگ ہم سے ملتے ہیں۔بڑی خوشامد سے مزاج پُرسی کرتے ہیں۔حضور کا مزاج کیسا اور السلام علیکم نہیں کہتے! : جس شخص کی روزانہ غلطیاں کم نہیں ہوتی جاتیں اور بُرائی و ضِد میں بڑھتا جاتا ہے۔خدا اُس کا ولی نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۴۷۔ : پیچ دار لفظ شریر لوگوں کا قاعدہ ہے۔ان سے بچو۔جن لوگوں کو کتاب دی ان کو نصیحت کرتا ہے۔دوستی کرو مگر ایک حد تک دُشمنی کرو مگر ایک حد تک۔کسی سے دشمنی ایسی کرو کہ اگر وہ دوست بن جائے تو تم کو شرمندہ نہ ہونا پڑے۔کسی سے دوستی کرو تو ایسی کہ وہ دشمن ہو جائے تو نقصان نہ پہنچا سکے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) : لفظوں کے معنی بگاڑتے ہیں۔