حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 264 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 264

لیکن اگر وہ راضی نہ ہو تو اس کی کوئی محنت اور کوشش کام نہیں دیتی۔یہی وجہ تھی کہ مخالف اپنی اولاد، مال، سب رسم و رواج، سب رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کودے بیٹھے۔پھر دیکھو کس زور سے اذان میں کہا جاتا ہے۔اﷲ اکبر۔یعنی اﷲ تعالیٰ ہر گھمنڈی کا گھمنڈ توڑ سکتا ہے۔ہر شیخی باز اور ہر منصوبہ باز کے بد ارادہ کو اظہار سے پہلے ہی تباہ کر سکتا ہے۔(الحکم ۱۰؍جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۵) ۳۹،۴۰۔ : مغفرت کی شرط ہے کہ جن بدیوں میں گرفتار ہیں انکو چھوڑ دیں۔: یہ لڑائی کی غرض بتائی کہ فساد نہ رہے۔: یعنی جو عقیدہ دل میں ہو وہی ظاہر کر سکیں۔سب دین اﷲ کیلئے ہو جائے۔مومن کیلئے کوئی خوف مذہبی معتقدات و اعمال کا نہ رہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)