حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 258
۲۹۔ : کٹھالی پر چڑھانا۔اولاد اور اموال سے آدمی کے ایمان کا امتحان ہو جاتا ہے اور وہ خالص کیا جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۳۰۔ ایک روحانی طبّ بھی ہے جس میں بُخل۔حسد۔جھوٹ۔چوری۔زناء وغیرہ روحانی امراض کے علاج ہیں۔: ہر ایک شخص ممیّز کامیابی چاہتا ہے۔اسے فرقان کہتے ہیں۔موسٰی کو کیونکر یہ فرقان حاصل ہوا۔(بقرہ:۵۱)دشمن ہلاک ہوا وہ بھی آنکھوں کے سامنے۔اس سے بڑھ کر کامیابی ہمارے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہوئی۔جن کا فرعون خشکی میں غرق ہوا۔یہ موقوف ہے تقوٰی پر۔: انسان کا دل نہیں چاہتا کہ اسکی کمزوری، اسکا گناہ کسی پر ظاہر ہو۔چنانچہ ایک خورد سال بچّہ بھی کسی بات کے بُرا ہونے کا علم حاصل کر کے پھر اپنی طرف اس کا منسوب ہونا پسند نہیں کرتا۔انسان کی رُوح چار باتیںچاہتی ہے۔دشمن کا ہلاک۔گناہوں کی معافی۔اپنی ترقی۔فضل۔ان چروں کے حصول کا گُر تقوٰی بتایا ہے۔کیا یہ نسخہ مجرّبہ ہے۔؟ چنانچہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اور صحابہ کرامؓ کے حالات سے ظاہر ہے۔دنیا کے تمام بادشاہوں کے نام عموماً بے ادبی سے لئے جاتے ہیں مگر ان لوگوں کانام بھی ادب سے لیا جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)