حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 250
سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ مَدَنِیَّۃُ ۲۔ سورۃ نساء۔مائدہ انسان کو تمدّن و معاشرت سکھلاتی ہیں۔سورۃ اعراف۔انفال رسول علیہ السلام کی نبوّت کو ثابت کرتی ہیں۔ایک علمی بحث نبوّت کو ثابت کرتی ہیں۔ایک علمی بحث نبوّت ہوتی ہے جس سے عامتہ النّاس فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔یہ عالی دماغ لوگوں کے متعلق ہے۔: تین لفظ ہیں فیٔ۔غنیمت۔نفل۔فے ٔ۔جس مال پر مسلمانوں کا کچھ بڑا خرچ نہ ہوا ہو۔جیسے کہ سورۂ حشر میں ( حشر:۷) ۲۔نفلؔ وہ مال جو خرچ کے بالمقابل زیادہ ملا ہو۔۳۔غنیمت: اس لفظ کے معنوں میں عام لوگوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔جیسے ’’ صاحبزادہ‘‘ اور ’’ حضرت‘‘ گندے معنوں میں لئے جاتے ہیں۔اسی طرح غنیمت کے معنے لُوٹ کے کئے جاتے ہیں۔عربی زبان میںغنیمت کہتے ہیں۔مطلق حصولِ مال کو۔عرب میں کسی کو رخصت کرتے ہیں تو کہتے ہیں سَلِمًاغَانِمًا۔: ہر آدمی کو وہ تعلق جو دوسرے سے ہے۔اس میں سنوار پیدا کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : اور اپنی باہمی عداوتوں اور کینوں کی اصلاح کرو۔(نور الدّین صفحہ ۱۸ دیباچہ) ۶۔