حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 249
مومن مخاطب نہیں پھر دُور کی صف میں کھڑا ہو تو سُن ہی نہیں سکتا۔پھر ظہر و عصر کی نمازوں میں تو جہری قرأت نہیں ہوتی۔پس خلف الامام الحمد پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : کفّار مخاطب ہیں کہ مومن کیلئے ہدایت و رحمت ضرور ہے۔پس اے کافرو! تم بھی سنو تو تمہارے لئے رحمت کا موجب ہو جائے۔اَلْحَمْد خلف الامام کا مسئلہ یہاں نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۶) ۲۰۶۔ اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گر گڑانے اور ڈرنے اور پکارنے سے کم آواز بولنے میں صبح اور شام کے وقتوں میں اور مت رہ بے خبر۔(فصل الخطاب حصہ دوم صفحہ۱۲۳) ۲۰۷۔ : اﷲ کے فرماں بردار ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹