حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 23 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 23

اس نے مکرّ رسہ کرّر مانگنے پر انکار کیا۔میںنے بآوازِ بُلند اﷲ پڑھا۔چند روز گزرے ایک بڑا پلندہ پشاور سے آیا۔اس میں وہ کتاب بھی تھی بلکہ اسکی شرح۔پھر اس شرح کی شرح۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۳۹۔  :لوگوں کے دکھاوے کیلئے تو خرچ کرتے ہیں پر خدا کی راہ میں ایک کوڑی دینا بھی دُوبھر ہے۔: عرب میں ایک حکیم گزرے ہیں۔ان کا مقولہ ہے کہ کسی شخص کا حال معلوم کرنے کیلئے اس شخص کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں۔اس کے دوستوں سے اسکے اخلاق کا پتہ لگتا ہے۔کہ وہ کیسے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹۔جولائی ۱۹۰۹ء) ۴۱،۴۲۔ :  عربی زبان میں لال چیونٹی کو کہتے ہیں اور  اسکے سر کو۔: تعجّب کے رنگ میں یہ لفظ آتا ہے۔یعنی کیا حال ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۴۴۔