حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 243 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 243

آیات جن کے باعث کسی کو رفعتِ شان کا مرتبہ عطا ہوتا ہے۔ان پر تمہیں اطلاع نہیں وہ الگ رُتبہ رکھتی ہیں۔مگر وہ چیزیں جیسے خودرائی۔خود پسندی۔خود غرضی۔تحقیر۔بدظنی اور خطرناک بدظنی پیدا ہوتی ہے۔وہ انسان کو ہلاک کرنے والی ہیں۔ایک ایسے انسان کا قصّہ قرآن میں ہے جس نے آیات اﷲ دیکھے۔مگر اس کی نسبت ارشاد ہوتا ہے ۔(الحکم ۳۱؍جنوری ۱۹۰۲ء صفحہ۱۰) : اس کو بہت ترقی دیتے۔در مسلخ عشق جُزْایں نہ کُشَند مسلخ کہتے ہیں اس جگہ کو جہاں جانور کی کھال اتاری جائے۔: دھتکارنے کا پتھر اٹھاؤ۔:یعنی بہر دو حال آرام ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۰۔ : اس آیت میں ان کے جہنمی ہونے کی وجہ بتائی۔(تشحیذالااذہان جلد۸ نمبر۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ۴۵۵) ۱۸۱۔