حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 232
: کلام کے ساتھ یہ شرط ہے کہ وہ کوئی عمدہ راہ دکھلائے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : مطلب اتنا ہے کہ موسٰی کی قوم نے موسٰی کے بعد موسٰی علیہ السلام کی غیر حاضری میں اپنے زیور سے ایک بچھڑا بنایا تھا جو صرف جسم تھا۔اس میں رُوح نہ تھی ہاں اسکی آواز تھی۔(نور الدّین صفحہ۱۶۹) ۱۵۰۔ : اس کے معنے ہیں ’’ ندامت ہوئی‘‘ (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۱۔ : دیکھا انبیاء علیھم السلام شرک سے کیسے بیزار ہوتے ہیں۔یہ لوگ اصول کی طرف پہلے توجّہ کرتے ہیں۔ٹمپرنس سوسائٹیاں۔ہمدردی حیوانات کی سو سائٹیاں اسی لئے کامیاب نہیں ہوتیں کہ فروع کی طرف توجہ کرتی ہیں۔