حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 21

:انکی بَد خوئی کا ڈر ہے۔تو انکو نصیحت کرو۔پھر بستر سے الگ کرو (میں جو اشارہ ہے اور آجکل کے رسمی مسلمانوں میں جو بُود و باش کا طرز ہے۔قابل غور ہے) اﷲتعالیٰ نے مَردو عورت کے تعلقات کو واضح کیا۔مردوں کو فرض ہے کہ انکی اصلاحیں سمجھائیں تاکہ وہ نیک اور فرماں بردار بنیں۔صوفیوں نے کہا۔انسان تو رَجُل ہے اور نفس مؤنث ہے۔مومن انسان وہ ہوتا ہے جو اس عورت کو وعظ کرے یعنی اپنے نفس کی اصلاح کرے۔ایک مرتبہ میرے دل میں ایک گناہ کی خواہش پیدا ہوئی۔مَیں نے بہت سی حمائلیں خرید لیں۔ایک جیب میں، ایک صدری میں اور ایک ہاتھ میں۔ایک بسترے میں۔ایک الماری میں۔غرض کوئی جگہ خالی نہ رہی۔جب خیال آیا فوراً قرآن نظر پڑتا یہاں تک کہ نفس کی وہ خواہش جاتی رہی۔مولوی محمّد اسماعیل صاحب نے اپنی کتاب میں بُخل کا علاج لکھا ہے کہ جب ایک پیسے کا بُخل ہو تواس سے دُگنا۔چوگنا بلکہ سینکڑوں روپے خرچ کرے تا عادت ہو جائے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) : مرد حاکم ہیں عورتوںپر (فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۷) : گھر سے نکلنا منع ہے۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۴۸) ۳۶۔   اور اگر تم لوگ ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضِد رکھتے ہیں تو کھڑا کرو ایک مُنصف مَرد والوں میں سے اور ایک مُنصف عورت والوں میں سے۔اگر یہ دونوں چاہیں گے صُلح تو اﷲ مِلاپ دے گا اُن میں۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۹) ۳۷۔