حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 206 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 206

: اعراف کے متعلق مفسّرین کو مشکل پیش آئی ہے مُعتزِلہکہتے ہیںمنزلتہ بین المنزلتینیعنی دوزخ اور بہشت کے درمیان جگہ ہے۔اہل سنّت کا یہ خیال نہیں۔صوفیوں نے اسے خوب حل کیا ہے۔وہ کہتے ہیں۔اعراف میں عارف لوگ ہوں گے۔جو دوزخیوں بہشتیوں کا تماشہ دیکھ رہے ہوں گے۔اعراف کہتے ہیں اونچی جگہ کو۔گویا وہ اونچی جگہ پر بیٹھے تماشہ دیکھ رہتے ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۴۹۔ : تمہارا مال۔: وہ تمہارے تکبّر بڑا ذریعہ ہے۔خدمتگار۔بھائی بند۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۵۰۔ : داخل ہو۔کہنے والے اصحاب الاعراف ہوں گے۔: سب سے بڑا خوف تو حشر میں ہو گا۔جہاں اوّلین و آخرین جمع ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء