حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 204
: دجّال نے اس شبہ کو بہت بڑھایا ہے۔چنانچہ پولوس کہتا ہے۔کہ شریعت انسان کو کمزور ابت کرنے کیلئے آئی ہے۔یہ بالکل غلط ہیں۔غلطی پر ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں۔قرآن پر عمل نہیں ہو سکتا۔لوگ قرآن کے احکام سے بڑھ کر اور نہایت ہی۱؎ معاملات پر اپنی رسوم میں عمل کرتے ہی۔اسلام نے تو شادی کو ایجاب و قبول اور غمی کو جنازہ اور اِنَّا لِلّٰہِ پر ختم کر دیا ہے اور لوگوں کو ان کے دونوں امور میں جو کچھ کرنا پڑتا ہے وہ ظاہر ہے۔کہتے ہیں شریعت پر عمل مشکل ہے اور شادیوں کیلئے تو اپنی زمینوں تک رہن کر دینے سے نہیں جھجکتے۔کیا خدا کے نام کچھ دینے کا حکم ناقابلِ برداشت کہا جا سکتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۴۴۔ : دنیا میں دوزخ ہے۔کسی کا حسدو بُغض۔اہلِ جنّت وہ ہیں جن کے سینے دنیا میں بھی بغض و کینہ سے صاف رہتے ہیں۔:آواز دی جائے گی۔عیسائی سوال کرتے ہیں کہ نجات فضل سے ہے یا عمل ۱؎ نقل مطابق اصل۔ادنیٰ معاملات میں اپنی رسوم پر ہو گا۔واﷲ اعلم (مرتب)