حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 203
: کہا پچھلوں نے پہلوں کو۔رب ہمارے ! ہم کو انہوں نے گمراہ کیا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۹) ’’ اے عزیزو! اور دوستو۔اپنی کمزوری کے رفع فکرکرنے کیلئے کثرت سے استغفار اور لاحول پڑھو۔اور رب کے نام سے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہاری ربوبیت یعنی پرورش کرے۔تم کو مظفر و منصور کرے تاکہ تم آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے نیک نمونہ بن سکو۔وہ نہ ہو کہ خدانخواستہلَعْنَتْ اُخْتَھَا کے مصداق ہو جاؤ( جب دوزخیوں کا ایک گروہ دوزخ میں داخل ہو گا تو جو اس میں اوّل موجود ہوں گے وہ اسے لعنت کریں گے کہ ہم نے تو کچھ نہ کیا۔تم ہی کرتے)جیسے آجکل کے رافضی ہیں۔اس کا بچاؤ ایک ہی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ سچّی اِتّباع کرو۔اپنے استنباط اور اپنے اجتہاد جس سے تم نفس کے دھوکہ میں آ جاتے ہو دور کرو۔آپس میں خوش معاملگی اور حسنِ سلوک برتو۔رنج۔بخل۔حسد کینہ سے بچو۔(الحکم ۱۷؍جنوری ۱۹۰۵ء صفحہ۱۰) ۴۱۔ جَمَل: اونٹ کو بھی کہتے ہیں اور جہاز اور بڑی کشتیوں کے موٹے رسّے کو بھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء)