حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 195
کہہ میری نماز اور قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اﷲ کیلئے ہے۔جو جہانوں کا پروردگار ہے۔اس کا کوئی شریک نہیںاور اس بات کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلم ہوں۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ کب۔۲۲) میری نماز۔میری قربانی۔میرا جینا اور میرا مرنا اﷲ کے ہاتھ ہے جو پروردگار ہے جہانوں کا۔اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا فرماں بردار ہوں۔… جیسے ہمارے سب کام الہٰی رضامندی کے لیے ہونے چاہئیں اسی طرح قربانیاں بھی اسی کے نام کی ہونی چاہئیں۔سجدہ ہو تو اسی کا۔تعظیم ہو تو اسی کی۔ذبح ہو تو اسی کے نام کا وغیرہ وغیرہ۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۴۸)