حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 186
بھیجتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۳۶۔ : اپنی پوری طاقت۔پورے زور سے کام کرو پھر دیکھو۔انجام بخیر کس کا ہوتا ہے ایک طرف ایک بیکس۔کسمپر س انسان ہے۔دوسری طرف تمام امراء و رؤوساء پھر دیکھو۔کسی تحدّی سے کہا جاتا ہے۔تم پورا زور لگا لو۔یہ نبی کی نبوّت کی صداقت کا ثبوت ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) جو مامور اور مُرسل آتے ہیں وہ خدا ہی کے انتخاب سے آتے ہیں۔مخالفت صرف اس لئے ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی ہو اور وہ بتلا دے کہ یہ ہمارا انتخاب اور ہمارے ہاتھ کا پودا ہے اسی لئے ان لوگوں کے بیرونی اور اندرونی دشمن پیدا ہو جاتے ہیں جن کو یہ لوگ بڑے زور سے چیلنج دیتے ہیں۔ کہ تم اپنی جگہ کوئی دقیقہ میری تباہی اور ناکامی کا ہرگز نہ چھوڑو اور کام کئے جاؤ۔اور میں اپنا کام کر رہا ہوں انجامِ کار خود پتہ لگ جاوے گا۔کہ مظفر و منصور کون ہے۔(الحکم ۱۰؍جنوری ۱۹۰۵ء صفحہ۱۲) ۱۳۷۔ : جو لوگ شریعت کی پرواہ نہیں کرتے۔انہیں بھی کسی نہ کسی اصل یا رسم پر چلنا ہی پڑتا ہے۔پس انسان کیوں شریعت کا پابند نہ ہو۔جس کی پابندی مثمرِ ثمراتب کثیرہ و برکاتِ متعد دہ ہے