حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 168
ذریعے بیج سے اتنا بڑا درخت لگا دے؟ میں نے ایک مشکل کے وقت یہی دعا کی تھی کہ جو دانہ سے گٹھلی سے اتنا بڑا درخت بنا دیتا ہے مجھے بھی بارآور کر۔: گندوں کے گھر میں پا ک پیدا کر دیتا ہے۔: بڑے بڑے زندوں سے مُدے پیدا ہوتے ہیں۔دیکھو آدمؑ کا ایک بیٹا۔نوحؑ کا بیٹا۔سلیمانؑ کا بیٹا۔اس میں ہم کو دو امّیدیں دلائیں۔کہا۔کہ اگر ہمارے بزرگ سُست تھے تو پرواہ نہیں ہم چُست ہو سکتے ہیں۔اور ہم چُست ہیں تو گھمنڈ نہ کریں۔کیونکہ ممکن ہے ہماری نسل سُست ہو۔: خدا تعالیٰ سمجھاتا ہے کہ ا یسے دانہ سے درخت اور درخت سے گٹھلی۔کافر سے مومن۔بے نام و نشان سے نام و نمود والے بناتا ہوں۔ویسے میں اپنے چند مسلمانوں کو بہت بڑی قوم بنا سکتا ہوں۔یہ ذلیل سمجھے جاتے ہیں پَر میں انہیں عزّت دوں گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) قرآن شریف میں فلق کا لفظ تین طرح پر استعمال ہوا ہے ۔۔پس خدا تعالیٰ ۔اورہے۔دیکھو رات کے وقت خلقت کیسی ظلمت اور غفلت میں ہوتی ہے بجز موذی جانوروں کے عام طور سے چرند و پرند بھی اس وقت آرام اور ایک طرح کی غفلت میں ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے نہایت تاکیدی حکم دیا ہے کہ رات کے وقت گھروں کے دروازے بند کر لیا کرو۔کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانک رکھا کر و خصوصًا جب اندھیرے کی ابتداء ہو اور بچّوں کو ایسے اوقات میں باہر نہ جانے دو۔کیونکہ وہ وقت شیاطین کے زور کا ہوتا ہے…رات کی ظلمت میں عاشق اور معشوق۔قیدی اور قید کنندہ۔بادشاہ اور وزیر۔ظالم اور مظلوم سب ایک رنگ میں ہوتے ہیں اور سب پر غفلت طاری ہوتی ہے ادھر صبح ہوئی اور جانور بھی پھڑ پھڑانے لگے۔مُرغے بھی آوازیں دینے لگے بعض خوش الحان آنیو الی صبح کی خوشی میں اپنی پیاری راگنیاں گانے لگے غرض انسان۔حیوان۔چرند۔پرند سب پر خود بخود ایک قسم کا اثر ہو جاتا ہے اور جوں جوں روشنی زور پکڑتی جاتی ہے توں توں سب جوش میں آتے جاتے ہیں۔گلی کوچے بازار دوکانیں جنگل ویرانے سب جو کہ رات کو بھیانک اور سنسان پڑے تھے ان میں چہل پہل اور رونق شروع ہو جاتی ہے گویا یہ بھی ایک قسم کا قیامت اور حشر کا نظارہ ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہمَیں ہوں۔حبّ۔گیہوں۔جَو۔چاول وغیرہ اناج کے دانوں کو کہتے ہیں۔دیکھو کسان لوگ کس طرح سے