حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 167 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 167

: ایسے ظالم جو افترائً وحی کے مدعی ہوتے ہیں وہ ضرور ہلاک ہوتے ہیں اور ذلّت کی موت مرتے ہیںجیسا کہ فرمایا۔: اٰتَیْنٰکُمْ۔اَصْلَحْنٰکُمْ۔جو کچھ مال مویشی وغیرہ تمہاری بھلائی کے لئے دیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۹۶۔ کیسی قدرت نمائی ہے۔ایک دانہ ہوتا ہے اس سے کئی دانے بنا دیتا ہے۔بَڑ کا بیج کیسی باریک چیز ہے مگر اس سے خدا بَڑ جیسا عظیم الشّان درخت نکالتا ہے۔تخم ریزی جو ہوتی ہے تو گویا جو کچھ ہوتا ہے۔گھر سے باہر نکال کر پھینک دیا جاتا ہے۔پھر پرندے چرندے کیڑے ہزاروں بلائیں ہیں۔ان سے محفوظ رہ کر کیا سے کیا بن جاتا ہے اسی طرح خدا ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دیتا ہے۔پھر اسی طرح گٹھلی کیا چیز ہے مگر اس سے کیا کیا درخت بنتے ہیں۔: ہے اس کے سوا کون؟ ہے جو کیمیاوی ترکیب سے یا کسی کل کے