حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 161
: یہ ہُدیٰ اﷲ کے پانے کی راہ بتائی ہے۔: اگر کسی کا قصور ہو جائے تو انسان اس کے سامنے نہیں ہوتا پر خدا کے حضور ضرور جانا ہے۔ (الرحمن : ۳۴) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۷۴۔ : اور عظیم الشان امر یہ ہے کہ وہ اﷲ جس نے پیدا کیا آسمانوں۔بلندیوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ اور جب کہے گا کُنْ تو پھر ہونیوالی چیزیں ہو پڑیں گی۔(نور الدین ایڈیشن سوم صفحہ۹۲) : غیب۔جواَب نہیں۔شہادت۔جو موجودہ ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۷۵،۷۶۔ : اَبْ عام ہے۔مراد کوئی بزرگ رشتہ دار۔والد مراد نہیں۔کیونکہ ابراہیم ؑ نے آخر عمر میں جو دعا کی ہے۔اس میں آتا ہے۔(نوح:۲۹) حالانکہ دوسری جگہ (الشعراء :۸۷) کہنے کی ممانعت آئی ہے۔: یہ سبب اسی فرماں برداری اور جوش توحید کے۔