حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 154
: وعظ ان کیلئے مفید ہوتا ہے۔جنہیں یوم الحشر کا خوف ہے۔: انبیاء ایک آدمی کو وعظ نہیں کرتے۔کیونکہ ممکن ہے کہ ضائع چلا جاوے۔اس لئے وہ عام مجلس میں سمجھاتے ہیں۔تا کوئی سعادت مند رُوح نجات پاوے۔نبی کریمؐ نے فرمایا رُبَّ مُبَلِّغٍ اَوْعَی مِنْ سَامِعٍ ۔اس کی ذات۔ا ور توجّہ۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍ اگست ۱۹۰۹ء) ۵۵،۵۶۔ : توبہ کے ساتھ اصلاح کی قید ہے۔:جنابِ الہٰی سے قطع کرنیوالے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍ اگست ۱۹۰۹ء)