حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 147 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 147

گواہی دیتے ہیں کہ جو کچھ ہے دنیا ہی دنیا ہے۔قَالَ: عام ہے، جو چیز صرف بولنے کے لئے مخصوص نہیں بلکہ جس طرح کوئی امر ظاہر ہو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) ۳۲۔ : جو ہم نے کوتاہی کی۔: جمع وِزْر۔اثم۔ھُمْ: کفّارہ کی تردید۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۲) ۳۳،۳۴۔ : بے حقیقت چیز۔: خدا سے غافل کرنے والی۔پس مومن کو چاہیئے کہ وہ ہر کام سوچے کہ یہ بے حقیقت خدا سے غافل کرنیوالا تو نہیں۔اور انجام کے لحاظ سے اچھا ہے یا نہیں۔: جس طرح باپ بیٹے کے لئے۔بادشاہ رعایا کیلئے یہ چاہتا ہے کہ وہ فرماں بردار ہوں۔اسی