حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 143 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 143

اور جاننے والا ہے کیا تم انکار کر سکتے ہو؟ (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو رکھ لیا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۶۰) ہر ایک کو اپنے حامی و مددگار کی ضرورت ہے اور دنیا کے حامیوں میں تفاوت ہے۔پس جس نے آسمان و زمین بنایا اسکے سوا اور کسی کو حامی بنانا کیا کوئی دانشمندی ہے؟ : اوّل درجہ کافرماں بردار ہوں اور منہیات سے بچنے والا ہوں۔: فطرۃً انسان دُکھ سے بچتا ہے۔پھر عید و میلے کے دن تو کوئی بھی رنج و ہتک پسند نہیں کرتا۔فرماتا ہے۔اس عظیم الشّان دن میں نافرمانی کی وجہ سے عذاب ہو گا۔اس سے ڈرتا ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۸۔  : سب سے بڑھ کر تو ماں غم خوار ہے۔مگر ایک ادنیٰ دُکھ بھی (مثلاً شِکم میں درد) بانٹ نہیں سکتی۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء)