حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 141
کو نہیں جمایا اور چھوڑ دیا ہم نے ان پر آسمان برستا۔اور بنا دیں نہریں ان کے نیچے۔پھر ہلاک کیا ان کو انکے گناہوں پر اور کھڑی کی اُن کے پیچھے اَور سنگت۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۳۱) ۸،۹۔ : دلرُبا بات ہے مگر قوم سے کاٹ دینے والی۔: فرشتوں کا نزول دو طرح ہے۔ایک تو عذاب کیلئے۔سو اسکے لئے فرمایا کہ اگر فرشتہ اترتا تو پھر فیصلہ ہو جاتا۔اور ایک وحی کیلئے۔سو وہ تمہارے سامنے کس طرح آئے؟لامحالہ مرد کی صورت میں آئے گا۔پھر وہی التباس میں پڑے گا کہ یہ فرشتہ کیونکر ہے۔ممکن ہے کوئی آدمی ہی ہو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) : دوسری دلیل ہے۔: یہ تیسری دلیل ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹ صفحہ۴۵۲) ۱۱۔ ۱۲۔ : چوتھی اور پانچویں دلیل ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹ صفحہ۴۵۲) یہ سورۃ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔رسالت کے ثبوت میں ہے جو لوگ اپنا مال۔اپنی جان۔اپنی