حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 138 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 138

میں ہے۔بیشک تُو ہی چھُپی باتیں جاننے والا ہے۔میں نے تو انہیں وہی کہا جس کا تُو نے مجھے حکم کیا تھا یہ کہ عبادت کرو اﷲ کی جو میرا اور تمہارا ربّ ہے۔اور میں ان پر خبردار رہا۔جب تک میں اُن میں رہا اور پھر جب تُو نے مجھے وفات دے دی تو تُو ان پر خبردار تھا اور تُو ہر چیز پر خبردار ہے۔(فصل الخطاب حصقہ اوّل صفحہ ۱۵۶) ۱۲۰،۱۲۱۔ اس سورۃ میں معاشرت کے اصول بتائے۔بیویوں، بچّوں، یتیموں، اپنے ہم مذہبوں ، غیر مذہبوں سے برتاؤ بتایا اور سمجھایا کہ سب سے مقدّم اﷲ کی رضامندی ہے۔: لوگ پاس پاس لئے پھرتے ہیں سب سے بڑھ کر پاس ہونا تو یہی ہے پھر فرماتا ہے۔تم خواہ کتنے بھی بڑھ جاؤ گے پھر بھی خدا سے نہیں بڑھ سکتے۔زمین و آسمان اسی کا ہے بلکہمَا فِیْھَا بھی اور پھر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہے تو اسکا مگر متصرّف کوئی اور ہی ہے بلکہ ۔وہی ہر چیز پر قادر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء)