حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 124
: ایک مقدّمہ جیتنے کیلئے تمام جائیداد تباہ کی جاتی ہے۔ناکامی پر ناکامی اٹھاتے ہیں۔مگر پریوی کونسل تک جاتے ہیں۔کیا دین کے لئے بھی کبھی ایسی کوشش کی ہے؟ (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) ۹۱۔ اے ایمان والو۔شراب اور جُؤا اور بُت اور فالیں گندی باتیں شیطانی کام ہیں۔پس بچو تاکہ نجات پاؤ۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۶۰) شراب اور جُؤا اور بُت اور قرعہ کے تیر پلید شیطانی کام ہیں۔ان سب سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۷۴۔۷۵) ۹۲۔ شیطان کا ارادہ یہ ہے کہ جُوئے اور شراب کے بہانہ تمہارے درمیان بغض و عداوت ڈلوادے اور تم کو اﷲ کے ذکر اور نماز سے روکے۔اب بھی باز آؤ گے؟ (تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۸۳) : بُغض و عداوت ایسی بُری چیز ہے کہ اس کے جس قدر ذرائع ہیں وہ بھی حرام ہیں چنانچہ خمر۔میسر۔۱؎ انصاب۔ازلام کو حرام فرمایا کہ ان سے باہمی تباغُض پیدا ہوتا ہے۔مسلمان تو ان چیزوں سے بچتے ہیں۔پھر بھی ان میں بُغض و عداوت ہے۔اس کی وجہ مجھے تو یہی معلوم ہوتی ہے کہ قرآن مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے