حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 120
ہو جاتی ہے اس وقتلُعِنُوْا کا زمانہ آتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اگست ۱۹۰۹ء) ۸۲۔ : اگر کچھ بھی غیرت ہوتی تو اﷲ۔رسول۔امام کو بُرا بھلا کہنے والوں سے پیار نہ ہوتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اگست ۱۹۰۹ء) ۸۳۔ : یہود نے کبھی کسی سچّے مسلمان کو پناہ نہیں دی۔: مُشرک کبھی مومن کاخیر خواہ نہیں ہوتا۔آریہ کا بھی یہی حال نظر آتا ہے حضرت۱؎ صاحب ایک مقّدمہ کی مشکلات میں اڑھائی سال رہے۔حالانکہ وہ ایسا مقّدمہ تھا کہ چند منٹوں میں عیسائی حاکم نے اس کا فیصلہ کر دیا۔: رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے صحابہؓ بھی ہجرت کر کے گئے تو ایک عیسائی سلطنت نے پناہ دی اور نیک سلوک کیا۔