حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 8
اور یتیموں کو جو تمہاری نگرانی کے نیچے ہیں ان کا حال اچھی طرح معلوم کر لو اور پتہ لگاؤ۔جب وہ بلوغ کو پہنچ جائیں پھر اگر تم دیکھو کہ انہیں رُسد و سعادت ہے تو ان کے مال ان کے سپرد کر دو۔: پھر جب ان یتیموں کے مال انکے سپرد کرنے لگو۔تو گواہ ٹھہرالو۔(نورالدین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۷ ) جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۷) ۱۲۔۱۳