حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 88
حقائق الفرقان ۸۸ سُوْرَةُ الدَّهْرِ اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے کوئی چارہ نہیں۔آمین ثم آمین سلسلا۔جو لوگ سچے دل سے خدا کی طرف توجہ ہو کر اس کی تلاش نہیں کرتے ان پر خدا کی طرف سے ایک ایسی بلا پڑتی ہے کہ وہ دنیا کے دھندوں میں گرفتار ہو کر پابہ زنجیر ہو جاتے ہیں اور سفلی کاموں میں ایسے سرنگوں ہو جاتے ہیں کہ گویا ان کی گردن میں ایک طوق ہے جو ان کو علوی زندگی کی طرف سر اٹھانے ہی نہیں دیتا۔اور ان کے دلوں پر حرص و ہوا کی ایک سوزش لگی ہوئی ہوتی ہے کہ مال مل جائے۔جائیداد حاصل ہو جائے۔دنیوی عزت و رتبہ مل جائے۔قیامت کے دن یہی امور ان کے لئے طوق وز نجیر کی شکل میں متمثل ہو جائیں گے۔اِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - ابرار کی دو حالتیں دنیا اور آخرت کی اس آیت شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے بتلائی ہیں۔دنیا کی یہ کہ ابرار کے دلوں پر حرص و ہوا کی سوزش سر د ہو جاتی ہے۔دنیا کی طرف سے خنک چشم و خنک دل رہتے ہیں۔یہ سوزش ان کے دلوں پر نہیں رہتی کہ ہائے فلاں چیز ہمیں میسر نہیں۔ہائے فلاں چیز ہمارے پاس نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں از طمع جستیم ہر چیزے کہ آں بیکار بود خود فزوں کردیم ورنہ اند کے آزار بودے اس طمع و حرص کی آگ کو قرآن شریف میں یوں فرمایا ہے۔نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ فِي عَمَلٍ مُمَيَّدَةٍ - الهمزه: ۷ تا ۱۰) حرص وطمع کی ایک آگ ہے جو دلوں پر جھپٹے مار رہی ہے۔جس نے ان کو حق کی شنوائی سے ڈھانک لیا ہے۔عمود مد کی طرح لمبی لمبی امیدوں میں مخبوط الحواس ہیں۔اس قسم کی آگ سے فرمایا کہ لے اللہ کی دہکائی ہوئی آگ ہے۔جو دلوں پر بھڑکتی ہے۔بے شک وہ ان پر بند کی جائے گی۔لمبے لمبے ستون کے گھروں میں ( یاستونوں کی شکل میں)۔۲۔ہم نے لالچ سے ہر چیز تلاش و اختیار کی جو بے کار تھی ہم نے خود ہی تکلیف بڑھالی وہ کم ہی تھی۔