حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 87 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 87

حقائق الفرقان نہ مانے گا۔(۹۸) مکان اور زمان کو بھی سمجھتا ہے۔۸۷ سُوْرَةُ الدَّهْرِ (۱۰) سمعیات کی سچائی کو جانتا ہے جو تمہیں کہتے سنتا ہے اسی کو یقین کر کے ان چیزوں کو اسی نام سے پکارتا ہے جس سے تم پکارتے ہو۔(۱۱) یہ بھی جانتا ہے کہ علم غیب نہیں۔(۱۲) یہ بھی مانتے ہیں کہ فعل بدوں فاعل کے نہیں ہوتا۔غرض اس قسم کے بہت سے علوم فطرتاً دیئے جاتے ہیں۔پس تم اگر ان فطرتی علوم سے کام لو تو اللہ تعالیٰ پھر نفس مطہر دے کر خود قرآن مجید سکھا دیتا ہے۔غرض تم اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو یاد کرو کہ تم باہم اعداء تھے اس نے تمہیں بھائی بنا دیا اس اخوت کی قدر کرو اور سچے دل سے قدر کرو۔(احکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ صفحه ۷) هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنسَانِ۔ہر ایک انسان کا اپنی عمر کے پہلے قطعا مذکور نہیں ہوا۔انسان کا ذکر تو اس وقت ہوا۔جب وہ ہمارے سامنے آیا۔اس میں کسی سائنس کے ثبوت کی ضرورت نہیں۔مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ - مِنْ نُّطْفَةٍ تھوڑی سی چیز سے۔نبیلیہ بڑھاتے ہیں۔اس کو نطفہ سے علقہ پھر مضغہ ، پھر خلق آخر ، پھر طرح طرح کے انعامات کرتے ہیں مشج کے لغوی معنی خلط کے ہیں غذاؤں کا خلط۔مرد اور عورت کی منی کا خلط۔إما شاكرا و اما كَفُوراً کسی شخص کے انعامات کو یاد کرتے رہیں تو اس کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مرتبہ بڑی گھبراہٹ کے موقع پر ایک دعا اس طرح سے پڑھی ہے۔دعا ”اے میرے محسن اور میرے خدا میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بیشمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سواب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر