حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 85
حقائق الفرقان ۸۵ سُورَةُ الدَّهْرِ سُوْرَةُ الدَّهْرِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سورۂ دہر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جس نے انسان کو سمیع و بصیر بنایا اور اس کے نیک اعمال کا نیک نتیجہ دینے والا ہے۔ ۲ تا ۱۲- هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْتُهُ سَمِيعًا بَصِيرًا إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا - إِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْلَلًا وَ سَعِيرًا - إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا - عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا - يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَ يَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرةَ مُسْتَطِيرًا - وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيرًا - إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا - إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبَّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا - فَوَقْهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقُهُمْ نَضْرَةً وَ سُرُورًا - ترجمہ ۔ کیا انسان پر زمانہ کا ایک وقت نہیں آیا جب کہ اس کا کچھ ذکر نہ تھا۔ ہم نے پیدا کیا آدمی کو نطفہ سے جو ( چند چیز ) سے ملا تھا ہم اس کو آزمانا چاہتے ہیں ، بڑھاتے ہیں ( ہم اس پر انعام کرنا چاہتے ہیں ) پس ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا ۔ ہم نے اس کو رستہ دکھا دیا۔ کیا شکر گزار بنتا ہے یا ناشکرا۔ ہم نے تیار کر رکھیں ہیں کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور دیکتی ہوئی آگ ۔ بے شک نیک بندے (ایسے) جام پئیں گے جس میں آمیزش کافور کی ہوگی ( زہروں کا دبانے والا شربت ) ۔ یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے ( خاص ) بندے پئیں گے۔ وہ بہالے جائیں گے اس کی نالیاں ۔ وہ منت پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی مصیبت پھیلی