حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 79 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 79

حقائق الفرقان ۷۹ سُوْرَةُ الْقِيمَةِ تااا۔ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ اَيْنَ الْمَفَرُّ - ترجمہ ۔ تو جب آنکھیں پتھرا جائیں ( تمہاری آنکھیں متحیر ہوں گی )۔ اور چاند گہن جائے۔ ور ایک جگہ جمع کر دیئے جائیں سورج اور چاند۔ آدمی بول اٹھے گا اس دن کہ اب کہاں بھاگ جاؤں ۔ تفسیر برق بھر سے مراد تحیر و فزع ہے۔ جو انسان مصیبت کے وقت آنکھیں پھاڑ دیتا ہے مصیبت کا وقت آئے تو ساری تدبیریں الٹ پڑتی ہیں۔ عقل ہوتے ہوئے عقل کام نہیں دیتی گویا کہ نور فراست کو بھی گرہن لگ جاتا ہے۔ گرہن کی اصل بھی اقتران شمس و قمر ہے۔ یعنی ایک کا وجود دوسرے کے بالمقابل حائل ہو جاتا ہے جو نور کے ہوتے ہوئے نور نظر نہیں آتا۔ L یوم بدر ظاہری طور پر بھی بھلی کوندی ، مینہ برسا ، تدبیریں کفار کی ان پر الٹ پڑیں۔ ايْنَ الْمَفَر ۔ کہنے سے بھی کام نہ چلا۔ قرآن کریم چونکہ ذو المعارف ہے ۔ لَا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ اس کی شان حدیث شریف میں بیان ہوئی ہے۔ اس لئے یہ پیشینگوئی اجتماع شمس و قمر کی گرہن کے ساتھ ہمارے اس زمانہ میں بھی مطابق حدیث دار قطنی جس میں لمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ ہے۔ رمضان کے مہینہ میں ۱۸۹۴ء میں بڑی شان و شوکت سے مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صدق دعوی کی علامت میں پوری ہوئی ۔ اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر جس طرح بدر کے شکست خوردوں کو آئنَ الْمَفر کہنا فائدہ نہ دیا اسی طرح اس وقت کے مخالفوں کو باوجود حدیث شریف کی فعلی شہادت کے ضعف حدیث کو اپنا فرضی مفر" قرار دینا پڑا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷) ۱۴ - يُنَبَّوا الْإِنْسَانُ يَوْمَينِ بِمَا قَدَّمَ وَآخَرَ - ترجمہ - انسان کو جتایا جائے گا اس دن جو کچھ اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا۔ تفسیر متنبہ کیا جائے گا انسان اُس دن اُن کاموں سے جو اس نے نہ کرنے تھے اور کئے ۔ اور نیز متنبہ کیا جائے گا۔ اُن کاموں سے جو اس نے کرنے تھے اور نہ کئے۔ لے اس کے عجائبات کی انتہا نہیں۔ ۲ اللہ تعالیٰ نے جب سے آسمان اور زمین پیدا کیے یہ دو نشان ظاہر نہیں ہوئے ۔