حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 68
حقائق الفرقان یہ معنے لکھے ہیں۔۶۸ سُوْرَةُ الْمُدَّثِرِ لَمْ يَزَلْ كَذلِكَ فَإِنَّ اللهَ لَمْ يُرِدْ شَيْئًا إِلَّا أَصَابَ بِهِ الَّذِي آزاد ( صحیح بخاری کتاب التفسیر زیر تفسير سورة حم السجده) تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۵-۶۶) ۳۸ - لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ - ترجمہ۔اس شخص کو جو تم میں سے چاہے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے۔تفسیر۔جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے اس کے لئے انذار مفید ہوسکتا ہے مگر جس کے دل میں جنبش ہی نہ ہو۔نر اٹھوس ہے۔انذار اور عدم انذار کو دونوں ہی کو برابر سمجھتا ہے اور جگہ سے ملنا ہی نہیں چاہتا ہے۔اس کے لئے قرآن شریف کا اترنا اور نہ اتر نا گویا دونوں برابر ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴) ۳۹ - كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ - ترجمہ۔ہر شخص اپنے کئے ہوئے میں پھنسا ہوا ہے۔تفسیر۔ہر شخص کو اس دنیا میں بھی اپنے اپنے اعمال کے موافق جزا سزامل رہتی ہے۔میں نے دیکھا ہے۔ایک شخص نے ناجائز کمائی سے ایک مکان تعمیر کرایا۔آخر نہ خود اس کو اُس مکان میں رہنا نصیب ہوا اور اُس کی اولا د بھی ایسے مکان میں نہیں رہتی۔بخلاف صالح انسان کے کہ خدا اس کی اولاد کا بھی متکفل رہتا ہے۔یتیم بچوں کا کوئی نیک عمل نہ تھا۔مگر كَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (الكهف : ۸۳) فرمایا اور باپ کی صلاحیت بیٹوں تک کو مفید ہوئی۔یہی ہر شخص کا اپنے اعمال میں مرہون رہنا ہے۔ایک شخص کے اگر آتشک ہوتی ہے تو کئی پشت تک یہ موذی مرض اس کی اولا د میں چلا جاتا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ، صفحه ۲۹۵) ہے۔ے یعنی اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایسا ہی ہے۔بیشک اللہ تعالیٰ جب ارادہ کرتا ہے۔وہ کام ہو ہی جاتا ہے۔ے اوران دونوں کا باپ ایک نیک مرد تھا۔