حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page vii of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page vii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال سیدنا حضرت حکیم مولوی نور الدین خلیفتہ امسح الا ول رضی اللہ عنہ کو کلام اللہ سے والہانہ محبت اور بے پنہ عشق تھا۔اس عاشقانہ محبت کی وجہ سے آپ قرآن کریم پر غور و فکر میں عمر بھر مشغول و مصروف رہے۔چنانچہ قرآن مجید کے حقائق و معارف آپ پر کھولے گئے اور معانی ومطالب قرآن سے آپ کو آگہی بخشی گئی۔آپ نے زندگی کا ہر دقیقہ خدمت قرآن میں گذارا۔اس برکت سے آپ کو نور اور فیض عطا ہوا۔آپ نے اس کو پھیلانے کی ہردم کوشش جاری رکھی اور قرآن کریم کی تشریح و تفسیر کے لئے درس دیئے۔الحکم اور بدر کے ایڈیٹرز نے اس علم لدنیہ کے خزانے کو شائع کر کے انہیں محفوظ کرنے کی سعادت پائی۔جزاھم اللہ احسن الجزا۔ایڈیٹر صاحب البدرفرماتے ہیں۔اس جگہ اس بات کا ذکر کر دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ اگر چہ میں نے بہت دفعہ حضرت خلیفہ اسیح کا درس سنا ہے۔تاہم ان نوٹوں کی طیاری میں یادداشتوں پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ بعض دیگر دوستوں کی نوٹ بکیں بھی دیکھی ہیں۔جن میں سے قابلِ ذکر میرے مکرم دوست جناب اکبرشاہ خاں صاحب ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور انہیں دینی دنیوی حسنات سے مالا مال کرے اور اس کے علاوہ دو تین تفسیروں کو بھی مد نظر رکھا ہے۔جن میں سے اس جگہ قابل ذکر شیخ یعقوب علی عرفانی ایڈیٹرالحکم کی تالیف کردہ تفسیر بنام ترجمتہ القرآن ہے جسے میں نے بہت مفید اور کارآمد نکات اور لطائف کا مجموعہ پایا ہے۔ضمیمه اخبار بدر ۹ /نومبر ۱۹۱۱ء نمبر ۲، ۱۱،۳)