حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 54 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 54

حقائق الفرقان ۵۴ سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل استغفار کیا کرتے تھے۔سورہ نوح میں استغفار کے کئی فائدے بیان فرمائے ہیں۔اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَ بَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلُ لَكُمْ أَنْهَرا - (نوح: ۱۱ تا ۱۳) حدیث شریف میں ہے کہ طوبی لِمَنْ وَجَدَ فِي صَحِيفَتِهِ اسْتِغْفَارًا كَثِيرًا خوشخبری ہو اس کے لئے جس نے اپنے نامہ اعمال میں استغفار کو کثرت سے پایا۔استغفار لفظ غَفَر سے نکلا ہے۔غَفَر کے معنے ڈھانکنا۔مغفر ڈھال کو کہتے ہیں۔جو انسان کے منہ اور کچھ حصہ جسم کو ڈھانک لیتی ہے۔استغفار کے معنے ہوئے حفاظت طلب کرنا گناہوں سے اور اس کے بدنتائج سے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استغفار کے یہی معنے ہیں کہ اے اللہ تو مجھ کو آئندہ کی خطاؤں سے مصئون اور محفوظ رکھ۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۳) ے معافی مانگو تمہارے رب سے بے شک وہ تو بڑا غفار ہے تم پر وہ بھیج دے گا آسمان سے موسلا دھار بارش۔اور تمہاری مدد فرمائے گامالوں سے اور بیٹیوں سے اور تمہارے لئے باغ بنا دے گا اور تمہارے لئے نہریں بہا دے گا۔