حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 49 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 49

حقائق الفرقان ۴۹ سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل پھر اور توضیح وتصریح کی۔فرمایا۔وَ إِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِرُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَ إِذَا لَا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قليلا۔(بنی اسرائیل :۷۷) اللہ اللہ یہ پیشین گوئی کیسی پوری ہوئی۔عادت اللہ قدیم سے اس طرح پر جاری ہے کہ جن قوموں نے بادیان برحق کے نصائح نہ سنے اور ان کے دل سوز مشفقانہ کلام پر دھیان نہ کیا۔ضرور وہ کسی نہ کسی تباہی میں گرفتار ہوئے اور جھوٹے نبی کا نشان یہ دیا گیا ہے کہ وہ قتل کیا جاوے گا۔اور جو کوئی اس نبی کی بات نہ مانے گا سزا پائے گا۔اب کفارِ عرب اس سچے رؤف و رحیم ہادی کو جھٹلا چکے ہیں۔طرح طرح کی اذیتیں دل کو کپکپا دینے والے آزار دے چکے ہیں۔چونکہ وہ نبی صادق و مصدوق ہے اور وہ نبی وہ ہے جس کی نسبت موسی و عیسی بڑے فخر سے بشارت دیتے چلے آئے ہیں۔اب خدائی غضب امنڈ آیا۔کلمتہ اللہ برسر انتقام آمادہ ہوا کہ ان کے دشمنان دین حق کو ہلاک کیا جاوے۔مگر باری تعالیٰ بایں ہمہ اپنے رسول سے فرماتا ہے کہ جب تک تو ان لوگوں میں موجود ہے ( یعنی سرزمین مکے میں ) اُن پر عذاب نہ ہو گا۔اور عالم الغیب حق تعالیٰ ایک سال اس کی میعاد مقرر فرماتا ہے کہ یقینا اس عرصے میں بلا تقدم و تاخر ایک ساعت کے یہ واقعہ زوال وقوع میں آئے گا۔قدرت حق کا کرشمہ مشاہدہ فرمائیے کہ کیونکر یہ وعدہ ایک سال بعد پورا ہوتا ہے۔اب کفار عرب نے جن کا سرغنہ ابو جہل تھا آنحضرت کے قتل کی مشورت کی۔اسی واسطے ۱۵ / جولائی ۶۲۲ ہ ء جمعہ کے دن آپ نے مکہ سے ہجرت کی اور مدینہ منورہ کو چلے گئے۔دوسرے سال یعنی ۶۲۳ نہ ء میں بدر کا معرکہ ہوا جس میں وہ سب معاندین اور مخالفین تباہ اور عذاب الہی میں گرفتار ہوئے۔وَ الْحَمدُ للهِ عَلى ذلِكَ۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۱٬۲۵۰) اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - لے یقینا یہ لوگ (اہل مکہ ) تجھے ( محمد ) اس زمین (مکہ) سے نکال ڈالنے والے ہیں۔جب تو تیرے بعد یہ لوگ بھی تھوڑی ہی دیر رہیں گے۔حلا استثناء باب ۱۸۔۲۰