حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 48 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 48

حقائق الفرقان ۴۸ سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل تعجب کی بات ہے۔کیونکہ موسیٰ کے وقت بچوں کا قتل ہوا ہی نہیں۔بلکہ فرعون نے حضرت موسیٰ سے پہلے بنی اسرائیل کی کثرت کے خوف سے یہ کاروائی کی تھی۔اور چالیس دن کا روزہ تو ایلیا نے بھی رکھا۔دیکھو اول سلاطین ۱۹ باب آیت ۸۔رہے معجزات ایلیا نے بھی مردے زندہ کئے۔دیکھو اول سلاطین ۱۷ باب ۲۲، ۲۳ و دوم سلاطین باب ۴- ۳۵۔ایلیا نے دریا کے دو حصے کر کے زمین خشک نکالی اور دریا پار ہوا۔دیکھو دوم سلاطین باب ۲۔۸۔ایلیا نے دوسروں کو معجزات کے لائق بنایا۔دوم سلاطین باب ۲۔۱۰۔ایلیا جسم سے آسمان پر چلا گیا۔دوم سلاطین باب ۲۔۱۱۔ایلیا نے تیل کو بڑھایا۔دوم سلاطین باب ۴۔۳۔ایلیا کی روح سے الیشع نے کوڑھ اچھا کیا۔دوم سلاطین فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۱۹۵ تا ۲۰۶) باب ۵ - ۱۰ و ۱۴۔إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَطى لے فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَاَخَذْ نَهُ أَخْذَا وَبِيلاً - اس جگہ باری تعالیٰ اپنے پاک کلام میں ہاں صادق کلام میں نبی معرب کو موسیٰ کا مثیل و نظیر فرما کر اہل عرب سے خطاب کرتا ہے کہ جیسے فرعونی موسی کے عصیان کے باعث تباہ ہوئے۔ویسے ہی اس نبی کے عاصی اور مخالف بھی تباہ اور ہلاک ہو جائیں گے اور پھر فرمایا: وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَةِ بَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ - (الانفال: ۳۴) پھر اس پیشین گوئی کا وقت صاف صاف بتا دیا اور اس کی حد باندھ دی کہ حد ہی کر دی۔فرمایا قُلْ لَكُمْ قِيعَادُ يَوْمٍ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ (سبا: ۳۱) اے ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے۔گواہ تم پر جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا۔پس فرعون نے اُس رسول کا کہا نہ مانا۔پھر ہم نے اس کو ہلاک کر نیوالی پکڑ سے پکڑا۔جب تک تو اے رسول ان میں ہے۔اللہ ان پر عذاب نہ لاوے گا۔حملہ یوم۔دن۔الہامی کتابوں میں نبوت کا ایک دن بمعنی سال بھی مستعمل ہوتا ہے۔لغات عرب اس کے شاہد ہیں اور عیسائی علماء اس کے مقر ہیں۔دیکھواند رونہ پیبل عبداللہ انتم۔صفحہ ۶۹ و ۱۳۳۔۱۲۔سے تو کہہ دے (اے محمد) تمہارے واسطے ایک سال کی میعاد ہے کہ اس سے ایک ساعت ادھر اُدھر نہ کر سکو گے۔